Live Updates

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا معرکہ حق - آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘میں شاندار کامیابی پر افواجِ پاکستان کو زبر دست خراجِ تحسین

جمعہ 16 مئی 2025 18:52

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی    کا معرکہ حق - آپریشن ’’بنیان مرصوص ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معرکہ حق - آپریشن’’ بنیان مرصوص ‘‘میں شاندار کامیابی پر یوم تشکر کے سلسلے میں جمعہ کو یادگار شہداء پشاور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ کے ہمراہ یادگارِ شہداء پشاور پر حاضری ، یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہداء کو زبر دست خراجِ تحسین پیش کیا ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات