خضدار میں معرکہ حق میں تاریخی فتح کی مناسبت سے یومِ تشکر منایا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 18:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) خضدار میں معرکہ حق میں تاریخی فتح کی مناسبت سے یومِ تشکر منایا گیا، جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب، ریلی اور شہداءکے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کی قیادت ایس ایس پی خضدار جاوید احمد زہری،اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علم دین تاجک سمیت دیگر افسران نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ سے نکالی گئی، جس میں شرکاءنے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور قومی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر شہری ایکشن کمیٹی کے صدر بشیر جتک ،سول سوسائٹی، انجمن تاجران اور ہندو پنچائیت کے نمائندے بھی شریک ہوئے اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔ریلی کے بعد ایس ایس پی، اسسٹنٹ کمشنر خضدار اور دیگر متعلقہ حکام نے کوشک، جعفرآباد، کھٹان کے مقام پر شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے، شہدا گھر گئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا اور ان کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :