اسپین، فٹبال اسٹیڈیم کے باہر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 13 افراد زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے،پولیس کا بیان

جمعہ 16 مئی 2025 19:08

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)اسپین میں فٹبال اسٹیڈیم کے باہر لوگوں پر تیز رفتار گاڑی چڑھنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق بارسلونا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشہور فٹبال کلب بارسلونا اور ایسپانیول کے درمیان میچ شروع ہوا اور اسٹیڈیم کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔بارسلونا پولیس نے واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں کسی کو بھی شدید چوٹیں نہیں آئیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔