بین اینڈ جیری کے شریک بانی غزہ میں جارحیت پر احتجاج کرنے پر گرفتار

جمعہ 16 مئی 2025 19:08

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)بین اینڈ جیری کے شریک بانی کو غزہ پر امریکی پالیسی کے خلاف سینیٹ اجلاس میں احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے م طابق معروف آئس کریم کمپنی بین اینڈ جیری کے شریک بانی بین کوہن کو 6 دیگر افراد کے ہمراہ امریکی سینیٹ کے اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کی امریکی حمایت کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔