Live Updates

نشانِ حیدر کیپٹن سرور شہید جیسے عظیم سپوت ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،راجہ پرویز اشرف

جمعہ 16 مئی 2025 19:13

نشانِ حیدر کیپٹن سرور شہید جیسے عظیم سپوت ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،راجہ ..
گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی کے حوالے سے یومِ تشکرکے موقع پر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید (نشان حیدر)کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سابق وزیراعظم نے افواجِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہماری بہادر افواج نے وطن کے دفاع میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ قابلِ فخر ہیں۔

پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نشانِ حیدر کیپٹن سرور شہید جیسے عظیم سپوت ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، جنہوں نے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ دے کر تاریخ رقم کی۔ تقریب میں مقامی سیاسی و سماجی رہنماں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات