Live Updates

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ’’آئی سی سی چیئرمین‘‘کیخلاف عًلم بغاوت بلند کردیا

جمعہ 16 مئی 2025 20:02

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اولمپکس کوالیفکیشن کے عمل کو ’’ناانصافی پر مبنی‘‘قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جانی گریو نے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے یکطرفہ فیصلوں کیخلاف عًلم بغاوت بلند کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس کوالیفکیشن کے عمل ناانصافی پر مبنی قرار دیا۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے اولمپکس 2028 میں کرکٹ شامل ہونے کے بعد کوالیفکیشن کے اصولوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کو براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جانی گریو نے کہا کہ آئی سی سی میں چھوٹے ممالک کیساتھ امتیازی سلوک اپنا رہا ہے، یہ فیصلے سیاسی ہیں اور چھوٹے ممالک کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، ایسے رویے کو ہم نہیں قبول کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی، جس میں مینز اور ویمنز کے ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں ہوں گی۔آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل کی رینکنگ میں اسوقت وقت ویسٹ انڈیز کی ٹیم مینز رینکنگ میں 5ویں اور ویمنز رینکنگ میں 6 نمبر پر موجود ہے۔لاس اینجلس اولمپکس میں کوالیفکشن کی ڈیڈ لائن سامنے نہیں آئی ہے جس کے باعث ویسٹ انڈیز پر خطرہ منڈلا رہا ہے کہ وہ میگا ایونٹ کھیل سکیں گے یا نہیں۔

دوسری جانب بھارت نواز آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کا بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم اس بیان سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ رشتے مزید خراب ہونے کی پیشگوئی کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ 128 سال کے طویل عرصے بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے، سال 1900 میں آخری بار پیرس گیمز میں کرکٹ کا کھیل کھیلا گیا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات