Live Updates

پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت لیا

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 مئی 2025 19:44

پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت لیا
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 17 مئی 2025ء ) پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت لیا، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ 10 کا میلہ دوبارہ سج گیا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے ڈیوڈ وارنز لیڈ کررہے ہیں، میچ سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا ، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات