Live Updates

بابر اعظم کی شاندار اننگ رائیگاں

پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا بھی فیصلہ ہو گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 مئی 2025 23:37

بابر اعظم کی شاندار اننگ رائیگاں
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 17 مئی 2025ء ) بابر اعظم کی شاندار اننگ رائیگاں، پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا بھی فیصلہ ہو گیا، پشاور زلمی کو شکست دے کر کراچی کنگز نے فائنل 4 مرحلے کیلئے کوالی فائی کر لیا۔ ہفتے کے روز راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ 10 کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے ڈیوڈ وارنز لیڈ کررہے تھے۔ میچ سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا ، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے بلے بازوں نے بے رحمانہ لاٹھی چارج کیا اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو پہاڑ جیسا ہدف ملا۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات