Live Updates

آرمی چیف جنرل عاصم منیر پی ایس ایل میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے، اسٹیڈیم پاک فوج زندہ باد کے نعرے

پی ایس ایل کے دوران بڑا اعلان، پی سی بی کا پی ایس ایل کو بہادر مسلح افواج کے نام کرتے ہیں،راولپنڈی اسٹیڈیم میں شہداء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 مئی 2025 22:32

آرمی چیف جنرل عاصم منیر پی ایس ایل میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ ..
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 17 مئی 2025ء ) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر پی ایس ایل میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے، اسٹیڈیم پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر پی ایس ایل میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی اسٹیڈیم میں آرمی چیف کے ہمراہ ہیں، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی بورڈ محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر راولپنڈی اسٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیااور گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دوران بڑا اعلان کیا کہ پی ایس ایل کو بہادر مسلح افواج کے نام کرتے ہیں، پی ایس ایل کا آج کا دن پاک آرمی، کل کا دن پاک نیوی اور پاک فضائیہ کے نام کرتے ہیں۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شہداء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات