Live Updates

مذاکرات کیلئے تیار ،ڈیل کی باتیں درست نہیں ،بانی کو ڈیل کی پیشکش سے متعلق ترجمان پی ٹی آئی کا بیان

یہ نہیں ہو سکتا آپ جوڈیشل کمیشن بھی نہ بنائیں اور ہم مان جائیں، شیخ وقاص اکرم

جمعہ 16 مئی 2025 21:15

مذاکرات کیلئے تیار ،ڈیل کی باتیں درست نہیں ،بانی کو ڈیل کی پیشکش سے ..
․پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر ڈیل کی باتیں درست نہیں ہیں۔ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ اخباروں میں اسٹوری لگی ہے کہ بانی کو پیش کش ہوئی ہے اور وہ مان گئے ہیں، یہ خبر غلط ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان راضی ہوئے ہیں اور نہ یہ بات ہوئی ہے جو اخبارات میں چل رہی ہے،عمران خان مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ جوڈیشل کمیشن بھی نہ بنائیں اور ہم مان جائیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ اگر کوئی خیبر پختونخوا میں کرپشن کے پیسے پی ٹی آئی دھرنوں اور 9 مئی میں استعمال کرنے کی بات کر رہا ہے تو کے پی کے میں کسی نمائندے سے پوچھ لیں تو اچھا ہوگا،یہ مزاحیہ الزام لگانا پی ٹی آئی پر ایک مذاق ہے، پہلے کرپشن ثابت تو کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات