
آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر جامعہ کشمیر میں عظیم الشان تقریبات
مرکزی تقریب و ریلی میں پوسٹ گریجویٹ کالجزودیگر پرائیویٹ کالجز کی بھرپورشرکت
جمعہ 16 مئی 2025 21:28
(جاری ہے)
مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے پوری قوم اور بہادر مسلح افواج کو اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور افواج پاکستان کی جرات و بہادری نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ فتح میزائل کا بروقت اور مؤثر استعمال براہموس میزائل جیسے ہتھیار کا راستہ روکنے کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو نہ صرف عسکری میدان میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سفارتی محاذ پر بھی پسپائی اختیار کرنا پڑی اور یہ وقت زیادہ دور نہیں جب بین الاقوامی سرمایہ کار بھی ہندوستان سے منہ موڑ لیں گے۔ ناظم تعلیمات کالجز ڈاکٹر خواجہ عبدالرحمان نے جامعہ کشمیر کو اس قومی سطح کے یوم تشکر کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ایسی عبرتناک شکست دی ہے کہ آج بھارت عالمی برادری میں رسوائی کا سامنا کر رہا ہے۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج (بوائز) ڈاکٹر نذر حسین نے کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں نہتے عوام کو نشانہ بنانے کی جو بزدلانہ کوشش کی، افواج پاکستان نے اس کا مردانہ وار جواب دے کر دنیا پر واضح کر دیا کہ ہم پر حملے کا ہر وار ناکام بنا سکتے ہیں۔فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج (خواتین) کی فیکلٹی اور طالبات نے اس موقع پر ملی نغمے پیش کیے جنہوں نے تقریب کے ماحول کو حب الوطنی کے جذبے سے بھر دیا، جبکہ اسکالرز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید افتخار حسین کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو وہ سبق سکھایا ہے جو تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، اور بھارت آئندہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانے کی جرات نہیں کرے گا۔تقریب کی نظامت ایڈیشنل رجسٹرار سردار ظفر اقبال نے انجام دی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایک عظیم الشان ریلی نکالی جو سٹی کیمپس سے شروع ہو کر لال چوک اپر اڈہ تک پہنچی اور ایک بڑے عوامی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، استحکام اور افواج پاکستان کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور بھارتی جارحیت کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.