Live Updates

صوابی بھارتی جارحیت کے دوران سوشل میڈیا پر پاک فوج ،اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں شروع

جمعہ 16 مئی 2025 19:20

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)ضلع صوابی میں بھی پاک بھارت جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر پاک فوج اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائیوں کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اپنے اپنے سوشل میڈیا کے فیس بک آئی ڈی پر پاک فوج ، اعلی حکام اور اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر پولیس تھانہ کالو خان نے زاہد زمان سکنہ شیخ جانہ حال بندے اوبہ جبکہ تھانہ تورڈھیر نے عمران عرف مانو گے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، ان کا تعلق پی ٹی آئی سے بتایا گیا ہے ، عدالت نے پیشی کے بعد جیل بھیج دئیے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات