ف*9مئی : بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

جمعہ 16 مئی 2025 19:55

Nلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے 9 مئی لاہور کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وٹس ایپ میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کردی فیصلہ میں ہدایات جاری کی گئی ہے کہ سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل تفتیش متعلقہ ٹیسٹوں کے حوالے سے جیل میں ہی تمام تر انتظامات کرے، پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ، کا فائدہ ملزم اور پراسکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی پر لگے الزامات کی سچائی جاننے کے لیے یہ ٹیسٹ مددگار ثابت ہوگا، یہ ٹیسٹ قابل قدر اور بیکار شواہد کے درمیان فرق کرنے کی مخلصانہ کوشش ہوگی، تفتیشی افسر ان ٹیسٹوں کی روشنی میں ہی درست نتائج تک پہنچے گا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ٹیسٹوں کی درخواست 727 دنوں بعد دائر کی گئی ہے، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن کے مطابق وہ بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ اور پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے متعدد عدالتوں سے رجوع کرتے رہے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق، پراسکیوشن نے ٹیسٹوں کے لیے ایک ہی نوعیت کی 12 درخواستیں دائر کیں، پراسکیوشن کا عمل یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ ان معاملے کو کھینچنا نہیں چاہتے، سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے بعد تفتیشی افسر نے ٹیسٹ کروانے کے لیے درخواست دائر کی، اے ٹی سی لاہور نے بانی پی ٹی آئی کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو دو بار نوٹس بھیجے، بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹ کروانے کی درخواست کے نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا،پراسیکیوشن کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ٹیسٹ کروانے ہیں، فیصلہ میں ہدایت کی جاتی ہے کہ تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائیں۔