پی پی ایس سی کامختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان

جمعہ 16 مئی 2025 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سپیشل ایجوکیشن، ہائوسنگ و اربن ڈیویلپمنٹ، سوشل ویلفیئر، معدنیات، اور دیگر محکموں کی مختلف آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ترجمان کے مطابق سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسٹیٹسٹیکل آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ،ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا)، ایل ڈی اے، ہائوسنگ و اربن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سینئر اکائونٹنٹ کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ،محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں ریسرچ آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ معدنیات میں سپرنٹنڈنٹ بجٹ اینڈ اکائونٹس کی ایک آسامی کے لیے 6 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ۔تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ انٹرویو کے وقت امیدواروں کے لیے اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :