Live Updates

بھارت نے پاکستان کی حمایت پر ترکیہ کی سیلیبی ائیر پورٹ سروسز کمپنی پر پابندی لگا دی ہے

بھارت میں مودی سرکار کی ایما پر ترکیہ اورآذربائیجان کی سیر کے پروگرام بھی منسوخ کئےجا رہے ہیں، ترکیہ اور آذربائیجان نے حالیہ پاک بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کی تھی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 مئی 2025 20:33

بھارت نے پاکستان کی حمایت پر ترکیہ کی سیلیبی ائیر پورٹ سروسز کمپنی ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 16 مئی 2025ء ) بھارت نے پاکستان کی حمایت پر ترکیہ کی کمپنی سیلیبی ائیر پورٹ سروسز انڈیا کی سکیورٹی کلیئرنس پر منسوخ کر دی ہے۔ میڈیا کے مطابق ترکیہ کی سیلیبی ائیر پورٹ سروسز کمپنی پر پابندی لگانے کیلئے بھارت کی جانب سے پروپیگنڈا الزام عائد کیا گیا ہےکہ یہ اقدام قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، بھارتی وزارت شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بھارت میں لوگ ترکی اور آذربائیجان کی سیر کا پروگرام منسوخ کر رہے ہیں۔

یاد رہے ترکیہ کی کمپنی پر پابندی لگانے کی وجہ یہ ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان نے حالیہ پاک بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔ ترک کمپنی سیلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ، جس کی ویب سائٹ کے مطابق وہ بھارت کے نو بڑے ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرتی ہے، کمپنی نے بھارت کے اس اوچھے اقدام پر فوری کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے پیٹرن ان چیف حاجی غلا م فا روق خلجی، صدر حاجی محمد ایوب مریانی ،سنیئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ اور نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان کی مصنوعات کا بائیکاٹ و سیاحت کیلئے جانے والوں کے ٹکٹ کی منسوخی بھارت کی بوکھلاہٹ ہے، دوست ملک ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ بھرپور کاروباری تعلقات کے فروغ کیلئے بلوچستان کے تجارت پیشہ افراد ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

گزشتہ روز ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان آ نے والی مختلف کا روبا ری شخصیات سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ پا ک بھا رت حالیہ جنگ میں ترکیہ اور آذربا ئیجا ن نے پا کستان کی کھل کر حمایت کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکا رپا کستان کے دوست مما لک سے خائف ہو کر اب ان ممالک کی مصنوعات کا با ئیکاٹ اور سیاحتی مقامات کے لئے کنفرم ٹکٹس منسوخ کر رہی ہے۔ بزنس کمیونٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان مما لک کے ساتھ کا روبا ری تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم کریں۔ 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات