رانا مشہود احمد خان کی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات،نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال

جمعہ 16 مئی 2025 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی،جس میںملک بھر میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کوچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک بھر میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کا روشن اور مزید جامع مستقبل تعمیر کرنا ہے۔