Live Updates

سری لنکن وکٹ کیپر بیٹر کوسال پریرا ایک بار پھر لاہور قلندرز اسکواڈ کا حصہ بن گئے

ہفتہ 17 مئی 2025 11:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) سری لنکن وکٹ کیپر بیٹر کوسال پریرا ایک بار پھر لاہور قلندرز اسکواڈ کا حصہ بن گئے، قلندرزکل( بروز اتوار )پشاور زلمی کے خلاف میچ کھیلے گی۔ اس سے قبل شکیب الحسن اور بھانوکا راجپکشا بھی لاہور قلندرز کو جوائن کر چکے ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی ٹام کرن اور ڈیرل مچل کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنے جو انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

34 سالہ پریرا ٹی 20 فارمیٹ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں، وہ اس فارمیٹ میں اب تک 4,500 سے زائد رنز سکور کر چکے ہیں ، ان کا گزشتہ دو سالوں کا سٹرائیک ریٹ 151.33 رہا ہے جو ان کی شاندار فارم کا ثبوت ہے۔ کوسال پریرا نے کہا کہ لاہور قلندرز کا دوبارہ حصہ بننا میرے لیے خوشی کی بات ہے، میں ہمیشہ پی ایس ایل میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں، پوری کوشش کروں گا کہ ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کر سکوں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات