Live Updates

کونسے نوجوان کھلاڑی پاکستان ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

پشاور زلمی ٹی وی کی پوڈ کاسٹ میں بابر سے سوال کیا گیا کہ وہ ان کھلاڑیوں کے نام بتائیں جو انکے خیال میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 17 مئی 2025 12:53

کونسے نوجوان کھلاڑی پاکستان ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 مئی 2025ء ) سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی فرنچائز کے دو ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ 
پشاور زلمی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ وہ ان کھلاڑیوں کے نام بتائیں جو ان کے خیال میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بغیر کسی ہچکچاہٹ کے انہوں نے بلے باز عبدالصمد اور فاسٹ بولر علی رضا کا نام لیا۔

 
بابر اعظم نے کہا کہ وہ ہمارے نوجوان کھلاڑی ہیں، عبدالصمد نسبتاً نئے ہیں اور انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے چیلنجز کے لیے خود کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو اس سطح کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

 

انہوں نے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک خاص ٹیلنٹ ہے اور بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اسے وقت کی ضرورت ہے پھر وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار ہوجائیں گے۔

 
واضح رہے کہ عبدالصمد نے اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں ڈیبیو کیا تھا لیکن وہ صرف 66 رنز بناسکے تھے اور ان کا ٹاپ سکور 44 رنز تھا۔ 
دوسری جانب 17 سال کے علی رضا نے پی ایس ایل 10 میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور 7 میچوں میں 24.11 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کا اکانومی ریٹ 8.03 ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات