لاہور ہائیکورٹ، سٹے آرڈر اور سول اپیلوں سے متعلق جوڈیشل پالیسی2009 پر عملدرآمد کا حکم

ہفتہ 17 مئی 2025 13:41

لاہور ہائیکورٹ، سٹے آرڈر اور سول اپیلوں سے متعلق جوڈیشل پالیسی2009 پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے حکم امتناعی اور سول اپیلوں سے متعلق جوڈیشل پالیسی 2009پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ان کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے تمام سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سٹے آرڈر کی درخواستوں پر 15دن کے اندر فیصلہ کیا جائے جبکہ سول اپیلیں زیر دفعہ 104جو تین ماہ سے زائد عرصہ سے زیر التوا ہیں، پر ایک ماہ میں فیصلہ کیا جائے۔