8 فروری احتجاج، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 26مئی تک توسیع

ہفتہ 17 مئی 2025 13:44

8 فروری احتجاج، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 26مئی تک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 8 فروری کے احتجاج کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 26مئی تک توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز سماعت پر عالیہ حمزہ عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہو ئیں۔عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کی ۔عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کردی ۔