فیصل آباد،شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

پیر 21 جولائی 2025 23:01

فیصل آباد،شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)فیصل آباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ایک گھر میں مسلح شخص نے خاتون اور اس کی 4 بیٹیوں کو یرغمال بنالیا ہے۔ پولیس پہنچی تو مسلح شخص نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا تھا۔پولیس کے مطابق 4 بیٹیوں کی ماں مقتولہ نے 3 سال قبل ملزم سے دوسری شادی کی تھی۔پولیس نے کہا کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔