
ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر سے صدر ٹرمپ کے خلاف مبینہ پرتشددپوسٹ کرنے پر تفتیش
جیمزکومی نے سیپیوں کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جن سے8647 لکھا گیا تھا 86 کو ”چھٹکارا پانا“ کی اصطلاح کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے جبکہ 47کو صدرٹرمپ کے دوسرے عہد صدارت سے جوڑا جارہا ہے.رپورٹ
میاں محمد ندیم
ہفتہ 17 مئی 2025
14:55

(جاری ہے)
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیمز کومی نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع خفیہ سروس کے ہیڈکوارٹرز میں ایک گھنٹے کے قریب رضاکارانہ طور پر سوالات کے جوابات دیے تاہم انہیں حراست میں نہیں لیا گیا یہ واقعہ اس کے ایک دن بعد پیش آیا ہے جب انہوں نے انسٹاگرام پر ساحل سمندر پر پائی جانے والی سیپیوں (خولوں) کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جن سے نمبر 8647 لکھا گیا تھا نمبر 86 ایک اصطلاح ہے جس کے معانی میں ”چھٹکارا پانا“ ہیں، تاہم حالیہ برسوں میں یہ لفظ قتل کرنا کے معنوں میں بھی استعمال ہونے لگا ہے جب کہ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں. امریکی صدر نے ”فاکس نیوز“ سے گفتگو کے دوران بھی کہا تھا کہ جیمز کومی ایک اہم ادارے سے وابستہ رہے ہیں کیا وہ اتنے سادہ ہیں کہ انہیں معلوم نہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب قتل کرنا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کو 2017 میں اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران ملازمت سے نکالا تھا ٹرمپ نے کہا کہ جیمز کومی کے خلاف فردِ جرم عائد کی جائے یا نہیں اس کا فیصلہ اٹارنی جنرل پم بونڈی کریں گی کومی نے جمعرات کو سیپیوں والی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی لیکن قدامت پسندوں کے ردِ عمل کے بعد اسے ہٹا دیا تھا. انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام میں لکھا کہ انہوں نے یہ سیپیاں ساحل سمندر پر چہل قدمی کے دوران دیکھی تھیں جنہیں میں نے ایک سیاسی پیغام سمجھا انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کچھ لوگ ان نمبروں کو تشدد سے جوڑتے ہیںیہ میرے ذہن میں کبھی نہیں آیا، لیکن میں ہر قسم کے تشدد کے خلاف ہوں، اس لیے میں نے یہ پوسٹ ہٹا دی. ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ’ایکس“ پر کہا کہ خفیہ سروس نے سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر کومی سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے بارے میں انٹرویو کیا جس میں صدر ٹرمپ کے قتل کی کال دی گئی تھی انہوں نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتی رہوں گی یہ تحقیقات ابھی چل رہی ہیں امریکا کے اعلیٰ ترین انٹیلی جنس سربراہ اور نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ٹلسی گیبرڈ نے اس سے قبل مطالبہ کیا تھا کہ کومی کو ٹرمپ کے خلاف حملے کا حکم جاری کرنے پر جیل میں ڈالا جائے، جب ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر تھے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شاہ محمود قریشی دِل میں تکلیف کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل
-
علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کیلیے اجازت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
علیمہ خان کا کنول شوذب سے بات کرنے سے انکار
-
2022 میں بطور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا بین لاقوامی سطح پر پاکستان کا دفاع کیا، ہمایوں خان
-
فریقین سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں، برطانوی وزیرخارجہ
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات،باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا،وزیردفاع
-
پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے، نواز شریف
-
کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی، مستثنیٰ علاقوں میں بھی فالٹ کے نام پر10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع
-
پاکستانی خاتون پولیس افسر انعم شیر خان نے عالمی تحقیقاتی ایوارڈ جیت لیا
-
اماراتی "عیالہ" رقص: اتحاد، فخر اور مہمان نوازی کی علامت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.