ڈپٹی کمشنر ملتان کا جلالپور پیروالا میں مختلف اداروں کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

ہفتہ 17 مئی 2025 15:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے جلالپور پیروالا میں مختلف اداروں کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا اور احکامات بھی جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر ملتان تحصیل ہسپتال ،اراضی ریکارڈ سنٹر، ماڈل قبرستان گئے ۔انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی کلاسز میں تدریسی عمل کا جائزہ بھی لیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے نجی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لینڈ فیلڈ کا بھی معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد علی بخاری،اور اے سی ذولفقار علی خان نے کالج کے طلبا کیساتھ پودے لگائے اور ہیلمٹ بھی تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پر حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ ہے،تحصیل ہسپتال میں ایم ایس نے جن مسائل سے آگاہ کیا ہے انہیں حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جلال پور میں پانی کی سالانہ فیس و ٹیکسز میں اضافے پر اے سی سے نظرثانی بارے تفصیلی بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔