آر پی او سرگودھا کی زیر صدارت ضلعی پولیس کی کارکردگی کے حوالہ سے اجلاس

ہفتہ 17 مئی 2025 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت ضلعی پولیس کی کارکردگی کے حوالہ سے اجلاس آر پی او آفس میں منعقد ہوا ۔ ہفتہ کو منعقدہ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور ایس پی انویسٹیگیشنز کے علاوہ ایس پی آر آئی بی اے ڈی آئی جی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اور متعلقہ برانچز کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کے مقرر کردہ معیار کے مطابق ضلعی پولیس کی کارکردگی، حساس مقامات کی حفاظت کے لیے کیے گئے اقدامات ، تھانوں کی حدود میں تبدیلی ، نئے پولیس ویلفیئر پروجیکٹس ،پولیس تحفظ، خدمت مراکز اور میثاق سینٹرز پر دی جانے والی عوامی سہولیات، ٹریفک لائسنس برانچ کی کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ سے متعلق تجاویز اور اقدامات زیر غور لائے گئے۔ آر پی او نے حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے ضروری اقدامات کی ہدایت دی ۔