ڈسٹرکٹ کونسل ضلع سکھر کے زیر اہتمام گلوب چوک پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 17 مئی 2025 18:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)ڈسٹرکٹ کونسل ضلع سکھر کے زیر اہتمام گلوب چوک پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے منائے جانیوالے (یوم تشکر ) کے موقع پر گلوب چوک پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں زبردست آتشبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء تقریب کی جانب سے پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ، تقریب کے مہمان خاص ضلع کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں ڈپٹی کمشنر محمد بخش راجہ دھاریجو،نواب میر یعقوب علی شاہ ، عزیز اللہ مغل ، اعجاز بلوچ ، مرتضی گانگرو ، حاجی احسان لاشاری ، عرفان علی دائود پوتو ، طارق حسین چوہان ، میر عبداالرحمان مینگل ، تقی خان داریجو ، عذرا جمال ،عزالہ انجم ،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر بشریٰ منصور، اسسٹنٹ کمشنر پنوعاقل ردا ٹالپر اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں اسکول کے بچوں کی جانب سے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے گئے، قومی نغموں پر دلکش رقص کیا گیا، اور موسیقی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے کہا: "پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اور ہم سب اس لائن پر متحد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی دشمنوں کو شکست دے کر قوم کے دل جیت لیے ہیں، تقریب سے خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش راجہ دھاریجو نے کہا کہ: "ہم فتح کی خوشی میں جشن منا رہے ہیںیومِ تشکر کی یہ تقریب وطن سے محبت، اتحاد اور قومی یکجہتی کی علامت بن گئی۔