Live Updates

نیپال ٹی-10 ٹورنامنٹ کیلئے ٹی بی سی پی ایل 10 ٹائٹل اسپانسر مقرر

ہفتہ 17 مئی 2025 21:40

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء)نیپال میں 18 مئی سے 24 مئی تک جاری رہنے والے نیپال ٹی-10 کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے منتظمین نے ٹینس بال کرکٹ پریمیئر لیگ (TBCPL 10) کو باقاعدہ طور پر ٹائٹل اسپانسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ MBJ کرکٹ گراونڈ، بیرات نگر-6 میں منعقد ہوگا جس میں سات فرنچائز ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں شامل ہیں:NBSC لائن، ایگرو ویٹ کرکٹ کلب، بیرات نگر کرکٹ کلب و اکیڈمی، بیرات نگر پینتھرز، یونائیٹڈ لائن ہارٹ، ملز کرکٹ کلب اور کوشی پرائیڈ۔

TBCPL 10 کی جانب سے نیپال ٹی-10 ٹورنامنٹ کے ساتھ یہ شراکت داری نہ صرف ٹورنامنٹ کی پروموشنل سرگرمیوں کی مکمل حمایت فراہم کرے گی بلکہ عالمی سطح پر ٹینس بال کرکٹ کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ بھی بنے گی۔

(جاری ہے)

نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس ٹورنامنٹ کو باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور تمام میچز کی میزبانی کی اجازت دے دی ہے۔ اس شراکت داری پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے TBCPL 10 کے ترجمان نے کہا: "ہمیں یقین ہے کہ نیپال ٹی-10 میں ہماری شمولیت ہمارے عالمی وجود کو مضبوط کرے گی۔

یہ شراکت داری گلی محلوں کی کرکٹ کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔" TBCPL 10 کو ٹینس بال کرکٹ کو پیشہ ورانہ سطح پر منظم انداز دینے والا ایک انقلابی قدم تصور کیا جاتا ہے، جو اس مقبول فارمیٹ کو ایک باقاعدہ اسپورٹس اسپیکٹیگل میں تبدیل کرنے کے مشن پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ نیپال ٹی-10 کرکٹ ٹورنامنٹ کو بھارت میں FanCode پر براہِ راست نشر کیا جائے گا، تاکہ بھارت اور نیپال کے شائقین بیک وقت اعلی معیار کی کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات