Live Updates

پی ایس ایل 10، ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج کا میچ جیت کر اپنی پہلی پوزیشن پکی کرسکتی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 18 مئی 2025 14:36

پی ایس ایل 10، ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 مئی 2025ء ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 10 کے 28ویں مقابلے میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
اس اہم مرحلے پر تمام نگاہیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں پر مرکوز ہیں۔ پچھلے سال کی رنرز اپ ملتان سلطانز کی ٹیم رواں سال پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

 
آج کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔ لیگ اسٹیج کا آخری میچ 19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 
پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں شامل کوالیفائر، ایلیمینیٹر 1 اور 2 اور فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 21 سے 25 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق 8، 9 اور 10 مئی کے لیے خریدے گئے ٹکٹ بالترتیب 18 اور 19 مئی کے میچز میں قابل استعمال ہوں گے۔

18 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈبل ہیڈر ہونے کے باعث 9 مئی کا جاری شدہ ٹکٹ دونوں میچز کے لیے کارآمد ہو گا۔ دن کا پہلا میچ 3:30 بجے جبکہ دوسرا میچ 8:00 بجے شروع ہو گا۔ دیگر تمام شام کے میچز کا آغاز رات 7:30 بجے ہو گا۔ 
جن شائقین نے ایلیمنیٹر 1، 2 اور فائنل کے ٹکٹ خریدے ہیں وہ متعلقہ میچوں کی نئی اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات