Live Updates

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو پلے آف مرحلے میں پہنچنے کیلئے تگڑا ہدف دیدیا

فخر زمان کی نصف سنچری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 18 مئی 2025 23:04

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو پلے آف مرحلے میں پہنچنے ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 مئی 2025ء ) پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے 29ویں گروپ میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو کامیابی کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
راولپنڈی میں آندھی اور بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس تاخیر سے ہوا جس کے بعد اوورز کو 20 کے بجائے ایک اننگز میں 13 تک محدود کیا گیا۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 
زلمی کی دعوت پر لاہور قلندرز کا بیٹنگ کا آغاز اچھا رہا اور 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنائے۔ 
لاہور قلندرز نے دھواں دار بیٹنگ کی اور مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ فخر زمان 60 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ 
زلمی کے احمد دانیال، علی رضا اور ڈینئیل سیمز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

 

پشاور کے کھلاڑیوں کی خراب فیلڈنگ کی وجہ سے قنلدرز کے کھلاڑیوں کو فائدہ بھی ملا۔

بارش اور خراب موسم کے باعث میچ 13 اوورز فی اننگز پر مشتمل ہوگا، نئے قوانین کے تحت 3 بولرز زیادہ سے زیادہ 3 اوورز کر سکتے ہیں، 2 بولرز کو زیادہ سے زیادہ 2 اوورز کی اجازت ہوگی، پاور پلے اوورز پہلے 4 اوورز ہوں گے۔ 
یہ میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے، جہاں ہارنے والی ٹیم کے لیے پی ایس ایل 10 کا سفر ختم ہو جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات