خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 17 مئی 2025 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا ،صوبے کے جنوبی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا ،صوبے کے جنوبی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ،دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے ،پشاورکا کم سے کم درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 11، دیر میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ،ڈی آئی خان میں پارا 45 سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

متعلقہ عنوان :