کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبادلے

ہفتہ 17 مئی 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء) پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس اور اضلاع سے افسران و اہلکاروں کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تبادلے کر دئیے گئے۔سی سی ڈی میں مزید 63سب انسپکٹرز اور 77اے ایس آئیز کے تبادلے کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

ایک ہزار کے قریب اے ایس آئیز سے انسپکٹروں کو مختلف یونٹس اور اضلاع سے سی سی ڈی بھجوا دیا گیا ۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ نے مراسلہ جاری کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اضلاع اور یونٹس سے افسران و اہلکاروں کو سی سی ڈی بھجوانے پر اضلاع اور یونٹس میں افسران و اہلکاروں کی شدید قلت ہونے لگی،سی سی ڈی میں تبادلہ ہونے کے باعث دفتری ، فیلڈ اور تھانوں میں مشکلات درپیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :