قصور ،ردھا کشن میں زمین تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ ،ایک شخص قتل

ہفتہ 17 مئی 2025 19:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)قصور کے نواح کوٹ ردھا کشن میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

قصور کے نواحی گائوں راول جھنگڑ میں 45/40سالہ پرویز اور سلمان دونوں گئے جہاں پر ان کے چچا زاد بھائی حامد صدیق کے ساتھ زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا جس پر طیش میں آکر حامداور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پرویز کو سینے میں فائر لگے اور وہ موقع پر ہی ڈھیر ہوگیا اور سلمان زخمی ہوگیا ،زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن مصروف کاروائی ہے ۔