
چیئرمین سی ڈی اے و دیگر افسران کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ
ہفتہ 17 مئی 2025 20:20
(جاری ہے)
انہیں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا اب تک 85 فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا جاچکا ہے۔
انہیں بتایا گیا کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کے سڑکچرل ورک کی فنشنگ کا آغاز کیا جاچکا ہے جیسے دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر ہی مکمل کرلیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جناح سکوائر انڈر پاس کی بیوٹیفکیشن کیلئے ہارٹیکلچر سمیت الیکٹریکل ورک کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ متعلقہ افسران نے بریفننگ دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ منصوبے کے ڈرینج سسٹم، روڈ ورک کے ساتھ اسفالٹ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس نے ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت 24/7 کام کو یقینی بنا کر رفتار کو مزید تیز کیا جائے اس سلسلہ میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور کوالٹی کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست خوبصورت پودے لگانے سمیت مستقل بنیادوں پر جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس نصب کرنے کی بھی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور شہریوں کو ایندھن بچانے میں بھی مدد ملے گی اور اس منصوبے کی تکمیل سے انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد تا مری و کشمیر تک مسافروں کو سگنل فری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے سی ڈی اے اس منصوبہ کی بروقت تکمیل سے اہم سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
-
گورنر سندھ کے متنازع بیانات جمہوریت پر حملہ اور کراچی کے عوام کی توہین ہے ، پاکستان تحریک انصاف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تھائی لینڈ پہنچ گئیں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بونیر میں سیلابی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت
-
وزیراعلی سندھ کا گورنرفیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس
-
گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.