Live Updates

عالمی بینک کی پاکستان کو ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف ریلوے کو دنیا کے معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں، وزیر مملکت

ہفتہ 17 مئی 2025 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)ورلڈ بینک نے پاکستان کو محکمہ ریلوے میں اصلاحات کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔تفصیلات کے مطابق بق وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو)کے سربراہ بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان ریلوے میں اصلاحات، گورننس خاص طور پر ٹریک انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ ایم ایل ون سمیت ریلوے کے دیگر منصوبوں کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی بینک نے ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا ورلڈ بینک کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔بلال اظہر کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ریلوے کو دنیا کے معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں۔عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے مینیجر جن جونگ ایون او کی سربراہی میں وفد ٹرانسپورٹ کے ماہرین پر مشتمل تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات