Live Updates

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹراختیار ولی خان کی پاک بھارت تنازعہ کے بعد جنگ بندی کی امریکی کوششوں کی تعریف

ہفتہ 17 مئی 2025 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹراختیار ولی خان نے پاک بھارت تنازعہ کے بعد جنگ بندی کی امریکی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوسری صورت میں اس سے بھارت کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ جنگ بندی کے لیے مداخلت نہ کرتا تو پورا ہندوستان شدید متاثر ہوتا۔اختیار ولی خان نے بروقت کشیدگی کو کم کرنے میں بین الاقوامی سفارت کاری کی اہمیت کو سراہا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات