سینیٹر روبینہ خالد کی پی اے ایف شہید محمد ایاز کے اہل خانہ سےعیادت، شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش

ہفتہ 17 مئی 2025 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) سینیٹر روبینہ خالد نےپاک فضائیہ کے شہید ریڈار ٹیکنیشن محمد ایاز کے اہل خانہ سے ملاقات کی جنہوں نے سرگودھا ایئربیس پر گزشتہ ہفتے کے بزدلانہ بھارتی حملے میں جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے ان کے والد، والدہ اور بیوہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کی عظیم قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر روبینہ خالد نے شہید کے جوان بیٹے محمد حاشیر سے شفقت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی فخر کے ساتھ ہمارے افسروں اور جوانوں کی بے مثال جرات کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے قوم کے وقار اور خودمختاری کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔سینیٹر روبینہ خالد نے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید محمد ایاز کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی اور ایک حقیقی قومی ہیرو کے خاندان کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :