Live Updates

عرب لیگ سمٹ اعلامیہ، فلسطینیوں سے مکمل یکجہتی، قابض اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

اتوار 18 مئی 2025 11:45

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)عرب لیگ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں منعقدہ 34ویں عرب سربراہ کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں فلسطین کو ایک بار پھر عرب دنیا کا مرکزی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ جنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے جبری بے دخلی کی کوششوں کو بھی سختی سے مسترد کر دیا۔

اعلامیے میں فوری طور پر جنگ بندی، غزہ کے محصور عوام تک بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ رہنماں نے دنیا کی بااثر طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اخلاقی و قانونی ذمہ داریاں پوری کریں اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بند کرانے میں فعال کردار ادا کریں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات