غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال بڑے صدمے کا باعث ہے، صدر یورپی کونسل

صورتحال صدمہ پہنچا رہی، ہسپتالوں پر دوبارہ بمباری ہو رہی، تشدد بند ہونا چاہیے،کوسٹا

اتوار 18 مئی 2025 11:45

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا نے ہفتہ کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں توسیع کے اعلان کے ساتھ ہی وہاں کی صورتحال پرصدمہ کا اظہار کرتے ہوئے تشدد بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوسٹا نے پلیٹ فارمایکس" پر لکھا کہ غزہ کی صورتحال مجھے صدمہ پہنچا رہی ہے، شہری بھوک سے مر رہے ہیں، ہسپتالوں پر دوبارہ بمباری ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

تشدد بند ہونا چاہیے۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں اپنی وسیع تر کارروائی کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ پٹی میں اسٹریٹجک قرار دیے گئے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مزید فوجیں جمع کی گئی ہیں۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ حملوں کا مقصد جنگ کے تمام اہداف حاصل کرنا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابقعربات جدعون" نام کے اس آپریشن کا مقصد پٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا اور اسے براہ راست فوجی کنٹرول میں لانا اور آبادی کو جنوب کی طرف دھکیلنا ہے۔