Live Updates

پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرزز کا وفد سعودی عرب کے دورہ پر روانہ،سیف الرحمان

اتوار 18 مئی 2025 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد سعودی وژن 2030کے تحت تجارتی مواقع کی تلاش کیلئے سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گیا ۔اتوار کو یہاں میاں محمد اظہر شوکت کی قیادت میں برآمد کنندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے سربراہ معروف فوڈ ایکسپوٹر اور وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا کہ یہ دورہ معیشت میں تنوع، غذائی تحفظ کے فروغ اور بین الاقوامی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے وژن کے مطابق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب چاول، سٹرس، سنیکس اور پراسیسڈ فوڈز کی پیداوار کا اہم مرکز ہے جو سعودی عرب کی غذائی درآمدات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ وفد کے دورے کا مقصد مارکیٹ ریسرچ، تجارتی معاہدوں پر مذاکرات اور حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے سعودی حکام اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کرنا ہے۔ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور پاکستان کی غذائی برآمدات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سیف الرحمان نے کہا کہ اس دورہ سے تعاون اور طویل مدتی شراکت داری کے راستے کھلیں گے اور زراعت اور فوڈ پراسیسنگ کے شعبوں میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات