لاہور‘ خاتون و ڈرائیور کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اس واردات کے مرکزی ملزم شاہد وحید عباس عرف بودا سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

اتوار 18 مئی 2025 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے خاتون اور اسکے ڈرائیور کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو ایک سال بعد گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نے پرانی دشمنی پر گزشتہ سال مقدس نامی خاتون اور اسکے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ دہرے قتل کی اس واردات کے مرکزی ملزم شاہد وحید عباس عرف بودا سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔