ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے،امریکی صدر

میں نے یہ پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو وہ ایران کے لیے نہایت مفید ہو گا،گفتگو

اتوار 18 مئی 2025 12:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتے، لیکن انھوں نے یہ بات دہرائی کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے تہران کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو وہ ایران کے لیے نہایت مفید ہو گا۔