جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا کمانڈر ہلاک کر دیا ، اسرائیلی فوج

اتوار 18 مئی 2025 12:55

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں ہفتہ کے روز ایک حزب اللہ کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے بعد بھی اپنے حملے وقتا فوقتا جاری رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ جنگ بندی اکتوبر 2023 سے لے کر نومبر 2024 تک حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری رہنے والی جنگی صورتحال کے بعد ممکن بنائی گئی تھی۔ اسی ہفتے کے شروع میں اسرائیلی فوج نے تین اور حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کا نشانہ بھی جنوبی لبنان کے علاقوں کو بنایا گیا اور کہا گیا ہے کہ ہدف حزب اللہ کے اہلکار تھے۔