سرگودھاپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 54 ملزمان گرفتار

اتوار 18 مئی 2025 17:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان، ٹارگٹڈ افینڈرز، منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 54 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر پولیس نے اشتہاری مجرمان، ٹارگٹڈ افینڈر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 17 اشتہاری مجرمان، 16 ٹارگٹڈ افینڈر گرفتار کر لیے ۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ پولیس نے وقاص سے شراب 10 لٹر،شوکت سے شراب 10 لٹر، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے سلیمان سے چرس 540 گرام،تھانہ پھلروان پولیس نے نوازش سے چرس 900 گرام،تھانہ صدر پولیس نے شمشاد سے چرس 120 گرام، علی سے چرس 120 گرام، عبدالرزاق سے پسٹل 30 بور، تھانہ جھال چکیاں پولیس ثمر سے چرس 100 گرام،احمد سے بندوق 12بور،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے عمران سے چرس 560 گرام،مہروز سے پسٹل30بور، تھانہ میلہ پولیس نے وقاص سے شراب 50 لٹر،تھانہ بھیرہ پولیس نے اجمل سے کلاشنکوف، بشیر سے رائفل 44 بور،تھانہ عطاء شہید پولیس نے عنصر سے شراب 15 لٹر،فیصل سے شراب 15 لٹر،تصور سے پسٹل30بور، طاہر سے پسٹل 30 بور، تھانہ اربن ایریا پولیس نے امجد سے پسٹل30بور، آصف سے پسٹل30بور، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے الیاس سے پسٹل 30بور، تھانہ سلانوالی پولیس نے ارشد سے بندوق 12بور، امجد سے پسٹل30بور اور تھانہ ساہیوال پولیس نے ثمر سے پسٹل 30بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ،مزید تفتیش جاری ہے۔