خواتین کو ضروری پولیس خدمات کی فراہمی کیلئے شجاع آباد میں ویمن سنٹر اور خدمت مرکز کا قیام

اتوار 18 مئی 2025 18:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) ملتان ریجن پولیس نے خواتین کو ضروری خدمات فراہم کرنے کےلئے ویمن سنٹر اور خدمت سنٹر کو شجاع آباد میں بحال کر دیا ہے۔ ویمن مرکز خصوصی طور پر خواتین اور پسماندہ طبقات سے ہونے والی ناانصافی کے معاملات کو دیکھے گا ۔

(جاری ہے)

آ ر پی او ملتان کیپٹن( ر) محمد سہیل چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ریجن پولیس عوام کو سہولیات اور خدمات کی فراہمی کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے ۔خواتین پر کسی بھی حوالے سے ہونے والی زیادتی کا ان مراکز میں ازالہ کیا جائے گا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :