راولپنڈی ،9 ملزمان گرفتار،8 کلو سے زائد چرس برآمد

اتوار 18 مئی 2025 18:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویثرن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس نے 9 ملزمان گرفتارکرکے 8 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا، زیر حراست ملزمان سے 8 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی،زیر حراست ملزمان کے خلاف کارروائیاں تھانہ نصیر آباد، آر اے بازار، ریس کورس، ٹیکسلا، گوجر خان، دھمیال اور روات کے علاقوں میں کی گئیں۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔