
پی ایس ایل 10،ملتان سلطانز کو آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2 وکٹوں سے ہرادیا
اتوار 18 مئی 2025 19:35
(جاری ہے)
ملتان سلطانز نے 20اوورز میں7وکٹوں پر185رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 186رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ملتان سلطانز کو ابتدا میں ہی کپتان محمد رضوان کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جو 4رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد یاسرخان اور پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے جہانزیب سلطان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 52 رنز کا اضافہ کیا۔ جہانزیب نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سی25 رنز بنائے۔یاسرخان نے 45رنز کی اننگز کھیلی جس میں6 چوکے اور2 چھکے شامل تھے۔ان دونوں کو عثمان طارق نے آؤٹ کیا جنہوں نے اننگز میں تیسری کامیابی2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنانے والے طیب طاہر کو آٹ کرکے حاصل کی۔عامر برکی، ہمایوں الطاف اور شاہد عزیز کے بالترتیب 21 ،16اور29رنز کی وجہ سے ملتان سلطانز 185رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکی۔عامر برکی اور شاہد عزیز نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 35 رنز کا اضافہ کیا۔ کپتان سعود شکیل اور خواجہ نافع نیکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 77 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ خواجہ نافع4 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سی51 رنز بناکر شاہد عزیز کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔ اوشکا فرنینڈو بھی شاہد عزیز کی گیند پر7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل کی 18 رنز کی اننگز کا خاتمہ حسنین نے کیا۔ ملتان سلطانز نے صرف دس رنز کے اضافے پر تین وکٹیں حاصل کرکے اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کی اور جب عبید شاہ نے دنیش چندی مل کو 17 رنز پر آٹ کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکور 4 وکٹوں پر116رنز تھا جو پیٹر ہیٹزوگلو نے دانش عزیز کو صفر پر بولڈ کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 123رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر مشکلات میں نظر آنے لگی تھی۔حسن نواز اور فہیم اشرف کی36رنز کی پارٹنرشپ شاہد عزیز نے فہیم اشرف کو 16 رنز پر آؤٹ کرکے ختم کی۔اسی اوور میں وسیم جونیئر بھی رن آٹ ہوئے۔شاہدعزیز نی29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری اوور میں جیت کے لیے 11رنز درکار تھے اور اس کی آخری امید حسن نواز تھے جنہوں نے حسنین کی آخری گیند پر چھکا مارکر اپنی ٹیم کو کامیابی دلادی۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.