
صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبے کی ہمہ جہت ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،مشیر برائے کھیل
اتوار 18 مئی 2025 20:45
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ضلع کیچ کے مختلف علاقوں، بالخصوص سب تحصیل مند میں صحت، تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، خواتین کے لیے سولر سسٹمز کی تنصیب، تربت یونیورسٹی میں طالبات کے لیے کامن روم کی تعمیر، اور ایم-8 سے میری قلات تک پختہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔
مینا مجید بلوچ نے کہا کہ صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے حکومت موثر اقدامات کر رہی ہے۔ ہنر مند نوجوانوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کے لیے اقدامات جاری ہیں جبکہ صوبائی اداروں میں کنٹریکٹ بنیادوں پر ملازمتوں کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے، تاکہ عوام میں پائی جانے والی مایوسی کا ازالہ کیا جا سکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے سرکاری اسپتالوں کو فعال بنایا جا رہا ہے اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ادویات کی خریداری ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے ذریعے ممکن ہو۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ بگٹی اور خاران میں آپریشن کی سہولیات کی فراہمی کو حکومت کی مؤثر پالیسیوں کا عملی مظہر قرار دیا انہوں نے تربت ٹیچنگ اسپتال میں آئی سی یو کی تعمیر اور آر ایچ سی مند کی عمارت کی تعمیرِ نو کو صوبائی حکومت کا ایک اہم کارنامہ قرار دیا۔ اس کے علاوہ مکران ڈویژن میں زراعت کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور سرحدی تجارت کو مؤثر انداز میں چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سب تحصیل مند میں ملا فاضل کلب کے لیے خصوصی فنڈز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران میں نیوکلیئر معائنہ کاری کا دوبارہ آغاز اولین ترجیح، گروسی
-
جنگوں میں پھنسے بچوں کو حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا، یو این
-
دنیا کے 666 ملین افراد کو اب بھی بجلی میسر نہیں، رپورٹ
-
دنیا شہریوں کو ظالمانہ جرائم سے بچانے میں ناکام، یو این اچیف
-
مسلسل کتنے دن تک بارشیں ہوں گی؟
-
ہوسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کریں
-
عمران خان کو پتا ہے کہ طاقت کا منبہ وزیراعظم کا آفس نہیں اسٹیبلشمنٹ ہے
-
وزیراعظم کی ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستانی حاجی 5 بار دل کا دورہ پڑنے کے باوجود زندہ بچ گیا
-
خیبرپختونخواہ بجٹ کی منظوری دراصل مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ضروری تھی
-
چین کی مرضی ہے کہ وہ امریکا سے تیل خریدے یا ایران سے خریدے
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.