سعودی عرب کے وزیرخارجہ سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، سعودی،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال

پیر 19 مئی 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی، ترک رابطہ کونسل کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی۔مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور دونوں ملکوں کے لیے باہمی تشویش کے امور پرمشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ نے سعودی، ترک رابطہ کونسل کے دوسرے اجلاس کے منٹس پر دستخط کئے ۔

متعلقہ عنوان :