بیلجیئم کا نوجوان فریضہ حج کے لیے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گیا

پیر 19 مئی 2025 08:30

بیلجیئم کا نوجوان فریضہ حج کے لیے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) بیلجیئم سے ایک نوجوان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ہزاروں کلومیٹرکی مسافت اور تین ماہ کا طویل سفر کرتے ہوئے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گیا۔سبق کے مطابق 26 سالہ’انس الرزقی‘ نے بتایا’ کہ تین ماہ قبل سائیکل پرسفرِ حج کا آغاز کیا۔ 9 یورپی اور عرب ممالک سے گزرتے ہوئے سعودی عرب اور اردن کی سرحدی چوکی حالۃ عمار اور پھرمکہ پہنچا۔

پنے سفر کے بارے میں انس الرزقی کا کہنا تھا کہ بیلجیئم س سفر شروع کیا جرمنی، اسٹریا، اٹلی، بوسنیا و دیگر ممالک سے ہوتے ہوئے ترکیہ پہنچا۔

(جاری ہے)

اردن سے سعودی عرب کی سرحد میں داخل ہونے پر میری جو کیفیت تھی وہ لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتی۔انس الرزقی کا کہنا تھا کہ ’سفر میں بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جن میں بدلتے موسم سے زیادہ تھکا دینے والا تنہائی کا احساس تھا، تاہم ارض حرمین حاضری کی سوچ سے میری ہمت اورجذبات کو تقویت ملتی رہی۔

راستے میں جو بھی ملتا ان کی جانب سے ہونے والی حوصلہ افزائی بھی میرے حوصلوں کو بلند رکھنے میں کافی معاون ثابت ہوئی۔ نوجوان جب مملکت کی سرحد میں داخل ہوا تو شاندار استقبال کیا گیا جن میں اثرا ضیافتی ہولڈنگ کمپنی کے ذیلی ادارے’اثراء الخیر‘ کے ذمہ دار شامل تھے۔