
کینال ہوٹل حملے میں ہلاک ہونے والوں کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا، گوتیرش
یو این
پیر 19 مئی 2025
11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ ادارہ 19 اگست 2003 کو عراق میں اپنے ہیڈکوارٹر پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کو کبھی نہیں بھولے گا۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں کینال ہوٹل پر اس حملے کا نشانہ بننے والوں کی یادگار پر پھول چڑھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے ان ساتھیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں دیں۔
ان لوگوں میں بیٹے، بیٹیاں، مائیں، باپ اور دوست شامل تھے جن کے عزیز آج بھی ان کی جدائی کا دکھ محسوس کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
22 سال قبل ہونے والے اس حملے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس المناک واقعے میں 100 سے زیادہ لوگ زخمی بھی وہئے جن میں بعض اس تقریب میں بھی موجود تھے۔
استحکام، ترقی اور امن
انتونیو گوتیرش نے کہا کہ س یادگار کا مقصد جان دینے والے اہلکاروں کی زندگی اور عراق کے عوام کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ علاوہ ازیں، یہ اس جانب بھی توجہ دلاتی ہے کہ 2003 کے بعد ملک میں کس قدر تبدیلی آ چکی ہے۔ یہ یادگار اس اہم کام کی یاددہانی ہے جو اقوام متحدہ کا عملہ کئی طرح کے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے دنیا بھر میں انجام دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے خواتین و حضرات نے عراق کے بہادر اور مضبوط لوگوں کے ساتھ مل کر ملک میں استحکام، ترقی اور امن کے لیے انتھک خدمات انجام دی ہیں جن کے نتائج واضح ہیں۔
امدادی عملے کی خدمات کا اعتراف
کینال ہوٹل پر بم دھماکے سے پانچ سال کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 19 اگست کو امدادی اقدامات کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ تاریخ عراق میں پیش آنے والے اس ناقابل بیان اور دہشت ناک المیے کی یاد نہیں رہی بلکہ امدادی کام کرنے والے تمام لوگوں کو یاد کرنے کا ایک مقدس دن بن گئی ہے۔ان لوگوں کی بہادری لگن اور بہتر مستقبل پر یقین سبھی کے لیے باعث تحریک ہو گا۔ دنیا اور امن کے لیے ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔
عراقی وزیراعظم سے ملاقات
سیکرٹری جنرل عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بغداد آئے تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم محمد شیا السودانی سمیت اعلیٰ سطحی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے وزیراعظم سے بات چیت کے دوران عراق اور خطے میں ہونے والی پیش رفت اور ملک میں اقوام متحدہ کے معاون مشن (یو این اے ایم آئی) کی باقیماندہ مدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے توثیق کی کہ اقوام متحدہ اپنے مشن کی ملک سے روانگی کے بعد بھی عراق کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھنےکے لیے پرعزم ہے۔
یاد رہے کہ یہ مشن 2003 سے عراق میں موجود ہے اور اس کی ذمہ داریاں رواں سال کے آخر میں ختم ہو جائیں گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیٹو: دفاعی خریداری میں بدعنوانی ایک تشویش ناک مسئلہ
-
پی آئی اے خرید نے میں دل چسپی رکھنے والے کاروباری گروپ 3 جون تک نجکاری کمیشن کو درخواست ارسال کرسکتے ہیں،نجکاری کمیشن
-
بھارت پاک کشیدگی: بھارت کا ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے پر غور
-
پہلے کون پیرول پر رہا ہوا جو عمران خان کو رہا کیا جائے،ن لیگ کی بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی مخالفت
-
نرسنگ کی بہتری کےلئے اقدامات جاری، سرکاری ہسپتالوں میں نرسیں بہترین فرائض سر انجام دے رہی ہیں، خواجہ سلمان رفیق
-
بھارتی ایئرفورس کی ٹرولنگ، چینی فضائیہ نے J10C پر مار گرائے جانے والے طیاروں کی تصاویر لگادیں
-
رواں سال معاشی ترقی کی شرح 2.6 فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی بارے اپنی پیش گوئی میں کمی کر دی
-
وزیراعلی پنجاب نے خطے کی سب سے بڑی ،جدید ترین کلامیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دیدی
-
ملالہ نے جنگ زدہ لبنان میں بچوں کی تعلیم کیلئے رقم عطیہ کر دی
-
پی ٹی آئی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد لانے پر غور
-
بارڈر سے واپسی پر پاک فوج کے دستوں کا زندہ دلان لاہور کی جانب سے پر تپاک استقبال
-
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.