ملالہ نے جنگ زدہ لبنان میں بچوں کی تعلیم کیلئے رقم عطیہ کر دی

فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ملالہ فنڈ نے لبنان میں تعلیم اوربحالی کی کوششوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ ڈالرکی ایمرجنسی گرانٹ دی

پیر 19 مئی 2025 13:25

ملالہ نے جنگ زدہ لبنان میں بچوں کی تعلیم کیلئے رقم عطیہ کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جنگ زدہ لبنان میں بچوں کی تعلیم کیلئے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کر دی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں ہزاروں بچے سکولوں سے باہر ہیں اور انہیں محفوظ اور مستحکم تعلیمی ماحول تک رسائی حاصل نہیں ہے۔نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ملالہ فنڈ نے حال ہی میں لبنان میں تعلیم اور بحالی کی کوششوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ دی۔